پی ڈی ایم والوں نے حیران کن سیاسی چال چل دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی طرف سے حکمران اتحاد کو دئیے گئے ظہرانے میں مسلم لیگ ق کے شریک نہ ہونے پرپی ڈی ایم کی لیڈر شپ نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطوں پر اتفاق کیا ہے.معلوم ہوا ہے کہ8نومبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں

مسلم لیگ ق کے ساتھ سیاسی روابط پر مشاورت بھی شامل ہوگی.معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سربراہی اجلاس میں گلگت بلتستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔میڈیا کےرابطہ کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر ہی بات ہو گی، مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں نہ جانا بھی سیاسی صورتحال کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے کی ہے یہ بیساکھیوں پر کھڑی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے، عمران خان اپنی کمزوریاں لوگوں کو خود بتاتا ہے۔عمران خان نے ظہرانہ دیا جس میں ق لیگ شامل نہیں ہوئی تو پوری دنیا کو مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے اختلافات کا علم ہو گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *