چائے پلانے کا اعلان کیا کچھ کہہ رہا ہے ؟ اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے سال بلکہ نئے عشرے کی اولین میڈیا بریفنگ کے ذریعے جہاں پی ڈی ایم کی تالیف قلبی کا سامان ہوا ہے وہاں حکومت کے بڑے اس کا تجزیہ کرینگے تو انہیں کسی حد تک غیر محفوظ ہونےکا گمان ہوگا۔ مالاکنڈ کے مہنگائی مارچ میں پیپلزپارٹی نے میزبانی کے

ذریعے پی ڈی ایم سے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کردیا ہے، مالاکنڈ میں مہنگائی مارچ سے مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب اور اس سے پہلے راولپنڈی میں پاک فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار کی میڈیا بریفنگ طرفین کے درمیان اس عوامی مکالمے کی ابتدا ہے جس میں مزید تاخیر نہیں ہونا چاہئے تھی یہ امر کسی درجہ اطمینان بخش ہے کہ یہ خوشگوار لہجے میں ہوئی ہے اور خوش آئند ہے فوجی ترجمان نے اشتعال انگیز استفسارات کا جواب نہ صرف تحمل سے دیا بلکہ ماحول کو بگاڑسے بھی محفوظ رکھا ان کا یہ کہنا کہ طریق عمل کو درست کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *