چالباز حسینہ سنیتھا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری

مظفر آباد (ویب ڈیسک) مظفر آباد کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی مظفرآباد کے جنرل سیکریٹری پرویز مغل اور انیس اعوان نے مقدمے کی درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی شہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک پر

انتہائی شرمناک اور گندا الزام عائد کیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ادھر مظفر آباد میں پولیس کی طرف سے مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن جج جسٹس آف پیس راجہ امتیاز احمد کو درخواست دی گئی۔سیشن جج مظفر آباد نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج کی جانب سے ایس ایچ او کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.