سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں جو انسان کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں۔آج ہم ایک ایسی تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں آپ کو ایک چھپا چہرہ تلاش کرنا ہے اور اس کے بعد ہم آپ کو چند راز بتائیں گے۔مذکورہ تصویر میں آپ کو کافی بینز نظر آرہے ہیں لیکن اگر اس میں

موجود چہرے کو آپ نہیں پہچان سکے تو یقینا آپ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جو ہر چیز کو عام نظر سے ہی دیکھتے ہیں۔ایسے لوگ ہر معاملے میں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپناتے ہیں، اگر دوسرا کامیاب نہیں ہو سکا تو وہ خود بھی اس کام کو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود چہرے کو کافی دیر بعد پہچانا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب ہونے میں کافی دیر لگا دیتے ہیں۔اگر آپ نے اس تصویر میں موجود چہرے کو پہچان لیا تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں، جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کا کوئی نیا طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔ان لوگوں کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ بہت آتے ہیں مگر ہر معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرتے ہیں۔