چند روز قبل ایک میزبان نے اداکارہ نادیہ حسین سے کیا ذومعنی سوال پوچھا اور اداکارہ نے اس کا کیا جواب دیا

کراچی (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے اینکر کو کرارا جواب دیا جس پر فوری طورپر اینکر نے وقفہ لے کر دم لیا ، دونوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے

سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیاپسند ہے اور جب انہوں نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے پہناوے کے تناظر میں تھا۔ اس سوال پر نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بالکل نہیں کھاؤں گی۔نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔نادیہ حسین کا جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔