چوہدری شجاعت حسین عوام کازبردست بیان

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے گجرات میں محکمہ اوقاف اور بلدیہ کےتجاوزات کے خلاف ایکشن کے دوران غریب دکاندار کے انتقال کر جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکری مل رہی ہے نہ کوئی کاروبار اور کاروبار جو پہلے ہی مشکل سے چل رہا ہے اس کو بھی چھینا جا رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان اس صورتحال کا نوٹس لیں اوقاف، بلدیہ کے دکان مسمار کرنے پر گجرات کا غریب دکاندار فوت ہوگیا، لوگوں کی بددعائیں نہ لیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا گجرات سمیت پنجاب بھر میں روزگار چھیننے پر لوگوں کی اموات ہوئیں ، بہت سے زخمی بھی ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد سے یہ لوگ یہاں پر اپنا کاروبار کر رہے ہیں لیکن محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا۔ ایکشن کے دوران ایک غریب دکاندار صدمے سے فوت ہو گیا، باقی دکانداروں کا بھی یہی حال ہے، غریبوں کی حالت زار پر رحم کریں اور لوگوں کی بددعائیں نہ لیں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اب اس غریب دکاندار کے بچوں کو کون پالے گا۔ اس معاملے کو اسمبلیوں میں بھی اٹھایا جائے گا۔

Comments are closed.