چوہدری شجاعت کا وزیراعظم عمران خان کو شاندار مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے سنگین جرائم خاص کر (Child Abuse) بچوں کیساتھ بداخلاقی جیسے جرائم کو ختم کرنے کیلئے قانون بنائیں ہماری پارٹی اس قانون میں ان کا بھر پور ساتھ دے گی۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نام نہاد لوگوں کی پروا نہ کریں یہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کو ہمارے ملک کے حالات کا پتہ ہی نہیں ہوتا اور وہ ہمیں مشورہ دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس پر یہ گزرتی ہے اس کا دکھ صرف وہی سمجھ سکتا ہے اس لئے عمران خان کو اپنے ملک کی خاطر خود فیصلہ کرنا چاہیے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں کورونا پر بات کرنے کے بجائے ہائیکورٹ سے استدعا کریں کہ ایسے سنگین جرائم کے فیصلہ سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کو قائم کریں اور یہ خصوصی عدالتیں ایک ہفتے میں فیصلہ کریں بروقت فیصلوں کے بعد سنگین جرائم میں نمایا ںکمی آئے گی اور عوام میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.