چوہدری پرویز الٰہی شاندار مطالبے کے ساتھ سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کی عوام سے کیوں نہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، بدامنی کے ذمہ دار نہ بنیں،

پولیس کے جوان اور بے گناہ جان سے جانیوالے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں،انکی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں،انہوں نے کہا کہ سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان لوگ جان سے جا رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے؟۔

Comments are closed.