چہرے پر جھٹ پٹ نکھار لانا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ۔۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)جھٹ پٹ فیشل کیلئے سب سے پہلے اپنے چہرے پر کسی آئلی کریم سے مساج کریں اب کسی کھلے برتن میں کھولتا ہوا پانی لے لیں، ایک تولیے کی مدد سے خود کو ڈھانپتے ہوئے بھاپ لیں۔ چہرہ خوب اچھی طرح صاف کر لیں اور اب چہرے پر عرق گلاب کا سپرے کر لیں۔

چہرے پر چمک کیلئے حسب ضرورت بیسن میں دودھ، لیموں کا رس، شہد اور ٹماٹر کا خوب پسا ہوا گودا شامل کر لیں۔اب اس ماسک کو یکجان ملا کر چہرے ، گردن اور بازوؤں پر لگا لیں ۔چہرے پر مساج کرتے ہوئے 15 منٹ بعد ماسک دھو لیں۔ چہرہ دھو لیں اور عرق گلاب کا سپرے کر لیں۔اس عمل سے آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ مزید شفاف اور نکھرا نظر آئے گا۔

Comments are closed.