چیئرمین ملک ریاض نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ہر اُس شہر میں پلے گروپ سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم کی فراہمی کا بندوبست کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جہاں پر بحریہ ٹائون موجود ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں

مشہور اقراء یونیورسٹی کی جانب سے بزنس سکول کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طالب علموں کیلئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ افتتاحی تقریب میں اقراء یونیورسٹی کی جانب سے شاندار آتش بازی کی گئی۔ پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجد جو حرمین شریفین کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد کہلائے گی سے منسلک کیمپس میں تعلیم صرف غیرملکی فیکلٹی کے زیرنگرانی دی جائے گی۔ کیمپس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ‘ میڈیا سائنس‘ کمپیوٹر سائنسز اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے فی الحال رکھے جائیں گے۔ ملک ریاض حسین نے بتایا کہ یہ کیمپس ورلڈ کلاس انفراسٹرکچر‘ جدید ٹیکنالوجی‘ آر اینڈ ڈی سہولیات سے لیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹس‘ ملینیم اور بحریہ ٹائون سکول اینڈ کالج کے تحت دو کیمپس پہلے ہی نہ صرف بحریہ ٹائون کے رہائشیوں بلکہ اردگرد کے علاقوں کے بچوں کو بھی تعلیم کی جدید اور اعلیٰ سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور اب بحریہ ٹائون کراچی میں اقراء یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے ساتھ ہی ایک عظیم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اب چھوٹے بچوں کے پلے گروپ سے لیکر یونیورسٹی لیول تک کی تعلیم کو بحریہ ٹائون کے اندر فراہم ہوا کریگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *