چیئرمین نیب ویڈیو اسکینڈل والی طیبہ گل کے حوالے سے ناقابل یقین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے اداروں کے نام پر مبینہ فراڈ کرنے والی خاتون طیبہ گل اور فاروق نول کو بری کردیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر دونوں ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں ۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے دونوں میاں بیوی کی موجودگی میں

فیصلہ سنایا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر 630 صفحات کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ طیبہ اور اس کے شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر معصوم لوگوں کو لوٹا۔ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان کے خلاف 36گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے جبکہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6؍ شکایات موصول ہوئیں۔ریفرنس میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے لوگوں کو ان کے ویزوں کا کام کروانے، موبائل فون ٹاور لگوانے، عدالتی مقدمات میں انہیں ریلیف دلوانے اور سستے بلڈوزر خریدنے کے بہانے لوٹا۔ تاہم وکیل صفائی نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف شواہد موجود نہیں اور میرے موکل کیخلاف گواہ سرکاری ملازمین ہیں۔ احتساب عدالت نے بری کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے دونوں کو بری کردیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *