چیئرمین نیب کی طیبہ گل والی ویڈیو کس نے بنائی تھی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے انکشافات کی لائن لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی

ویڈیو کس نے بنائی؟ آپ نے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کس نے جاری کی؟ آپ نے۔اس دوران لیگی رہنما نے طیبہ گل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ طیبہ گل کی باقی پانچ ویڈیو کس کے پاس ہیں؟ آپ کے پاس۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس کے بعد ہی ان کی وڈیو سامنے آگئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.