چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان دوران سماعت ن لیگی رہنما جاوید لطیف پر انتہائی برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ،کسی اورملک کی شہریت لے لیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے جاوید لطیف پر شدید برہم ی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں ،کسی اورملک کی شہریت لے لیں ، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا ، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کا لوگ برا حشر کریں گے ۔ ، جوشخص ملک کے خلاف بات کرے اس کوریلیف نہیں دیں گے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے ، یہاں شخصیات نہیں ملک کا آئین اہم ہے ، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں ،ادارے قائم رہتے ہیں ۔عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *