چینی اسکینڈل کے بعد ایک اور تہلکہ خیز انکشاف : جہانگیر ترین پر کس اور شعبے میں لمبا ہاتھ مارنے کا الزام لگ گیا ؟ جانیے

لودھراں(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ انکی کردار کشی کے لیے سوشل میڈیا پر اب ایک نئی مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کہ میری کمپنی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پاکستان کو مہنگے داموں بجلی بیچی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے دستخط شدہ معاہدے کے عین مطابق بجلی فروخت کی۔ حقیقت یہ ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے میری کمپنی سے 3.9 ارب کی کٹوتی کر رکھی ہے۔ ہم نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.