چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ،

لاہور(ویب ڈیسک)ایک بار پھر پاکستان میں چینی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے،مختلف شہروں میں چینی 90سے100روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ، روٹی، نان ،آٹا، دودھ، چاول ، دال اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ، ٹماٹر کی قیمت میں 5روپے کلو کمی آئی، ریٹ 65 سے 90 روپے کلو تک ہو گیا،

آلو،پیاز،لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ،سبز مرچ کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ، برائلر گوشت 18 روپے کمی کے بعد 226 روپے کلو ہوگیا، لاہور میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں 30روپے اضافہ ہونے کے بعد پیٹی کا ریٹ 5730 روپے ہو گیا،انڈ ےایک روپے اضافہ کے بعد 195 روپے فی درجن ہو گئے۔

Comments are closed.