چین نے بھارتی سرحد کے قریب بہت بڑا ڈیم بنانے کا اعلان کردیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ہمالیہ کے دامن میں بھارتی سرحد سے محض 30 کلو میٹر دور دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں چین کے سرکاری میڈیا نے تبت خودمختار خطے (ٹی اے آر) میں

یارلنگ سانگپو دریا پر 60 گیگاواٹ میگا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ شیئر کیا تھا۔ 2060 تک کاربن فری کا مقصد لیے بیجنگ نے تبت میں پن بجلی منصوبوں پر اپنی کوششیں دوگنا کردی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی آبی وسائل وزارت کے ترجمان نے کہا کہ وہ برہما پترا میں 10 گیگا واٹ منصوبے کے تعمیر کے ساتھ جواب دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *