چین نے حیران کن خوبیوں والی گاڑی بنانے کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپیکس ٹیکنالوجی نے سولہ برس تک چلنے والی گاڑی بنانے کا دعوی کر دیا۔چینی کمپنی ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہے جس کی مدد سے گاڑی سولہ برس تک چلیں گی۔الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے ایسی بیٹری بنانے کا دعویٰ کیا ہے

جس سے گاڑی میں 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔اس کے علاوہ چینی کمپنی نے رواں سال فروری میں امریکہ کی معروف ٹیک کمپنی ٹیسلا کے ساتھ ماڈل تھری کاروں کے لیے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیاں، ساٹھ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک بیٹری کی وارنٹی دیتی ہیں جس کا دورانیہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.