ڈالر ، سونے کی قیمت

کراچی ( ویب ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے بڑھ گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80پیسے تک کے اضافے سے 168.60 روپے تک پہنچ گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بھی ڈالر کی

قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 35 پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 167.15 روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اور قیمت فروخت 167.25 روپے سے بڑھ کر 167.60 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کے اضافے سے 167.60 روپے سے بڑھ کر 168.20 روپے اور قیمت فروخت 167.80 روپے سے بڑھ کر 168.60 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 197.50 روپے سے بڑھ کر 198.00 روپے اور قیمت فروخت 80پیسے کے اضافے سے 199.00 روپے سے بڑھ کر 199.80 روپے ہو گئی۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر فی اونس کی کمی سے 1824ڈالر سے کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے 96ہزار 022 روپے ہو گئی ہے ، تاہم چاندی کی قیمت 1430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

Comments are closed.