ڈالر اور سونے کی قدر وقیمت میں بڑی کمی واقع ہو گئی

کراچی (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گھٹ گئی، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 154.75روپے سے

کم ہو کر 154.55روپے اور قیمت فروخت 154.85روپے سے کم ہو کر 154.65 روپے پر آگئی۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 1907ڈالر سے کم ہو کر 1895ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 950روپے فی تولہ کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 815روپے کی کمی سے 95ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *