ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ایک ساتھ حیران کن کمی

لاہور (ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6ڈالر کی کمی سے1927ڈالر فی اونس ہوگئی اورمقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 1لاکھ 15ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سے

98594روپے روپے ہوگئی ،چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 10روپے گھٹ کر1360روپے فی تولہ ہوگئی۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ٹھہراؤ کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 8سے 18پیسے گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 8پیسے کی کمی سے 165.88سے کم ہو کر 165.80 روپے اور قیمت فروخت 18پیسے کی کمی سے 166.18 کی بجائے 166.00روپے ہو گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.