ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی بیشی کی خبر آگئی

کراچی ( ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 15پیسے تک بڑھ گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافے سے 166.05سے بڑھ کر 166.20 روپے ہو گئی

جبکہ قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 166.25سے بڑھ کر 166.30روپے ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166.00اور 166.40روپے پر مستحکم رہی۔سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ اضافہ ہو گیاتفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 1963ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14ہزار 700روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 98ہزار 337 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت بغیر کسی اضافہ کمی کے 1320روپے فی تولہ برقرار رہی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.