ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ۔ جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر 159.85روپے اور

قیمت فروخت 159.40 روپے سے بڑھ کر159.95روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت 159.70 روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی۔دوسری جانب گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرز کمی سے 1820ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے اضافہ سے 1لاکھ 9ہزار 700، دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 94ہزار50روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *