ڈالر کی قیمت میں تہلکہ خیز اضافہ ۔۔۔

کراچی ( ویب ڈیسک) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان ،انٹر بینک میں 52 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے مہنگا ہو گیا ، بدھ کو انٹر بینک میں 52پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.28 روپے سے بڑھ کر 166.80 روپے

اور قیمت فروخت 166.38 روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1813 ڈالر سے بڑھ کر 1814 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 11ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 95ہزار 165 روپے پر مستحکم رہی ، چاندی کی قیمت بھی 1430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

Comments are closed.