ڈالر کی قیمت میں حیران کن اور بڑی کمی کی خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 40پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے گھٹ گئی ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 40پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 166.30 روپے سے گھٹ کر 165.90روپے اور قیمت فروخت

166.50سے کم ہو کر 166.10روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی کے بعدڈالر کی قیمت خرید 166.10 روپے سے گھٹ کر 166.00 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 166.50سے کم ہو کر 166.30 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 949 روپے ہوگئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.