ڈالر کی قیمت میں کمی کی خبر

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 32پیسے پھر کم ہو گئی جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں استحکام رہا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 160.62سے کم ہو کر 160.32روپے ہو گئی

اور قیمت فروخت 32پیسے کی کمی سے 160.69سے کم ہو کر 160.37روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 160.40روپے اور قیمت فروخت160.70روپے پر مستحکم رہی ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اس حوالے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔

Comments are closed.