ڈاکٹر بابر اعوان کے حوالے سے بھی افسوسناک اطلاعات

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمرا ن کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بابراعون نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی معمولی علاما ت ظاہر ہوئی ہیں ، میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جس پر انہوں نے خود کو بنی گالہ میں قرنطینہ کر لیا تھا تاہم کچھ دن کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی اور علامات ختم ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورے پر عمران خان نے کام شروع کر دیا تھا اور اب وہ صحت مند ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *