ڈاکٹر عامر لیاقت نے عید ملن کا شرمناک اور مضحکہ خیز طریقہ متعارف کروا دیا

کراچی ( ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین ان دنوں میڈیا میں عروج حاصل کرنے کیلئے ہر حربہ آزما رہے ہیں، ایک ماہ میں ان کی عجیب و غریب حرکات پر مبنی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ۔اب انہوں نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا س پر سوشل میڈیا صارفین

ایک بار پھر برہم ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت نے سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملن کا ایسا طریقہ بتایا کہ رمضان کی ٹرانسمیشن ختم ہونے سے قبل یہ عالم دین کی بجائے ایک میم بننے میں کامیاب ہو گئے ۔عامر لیاقت نے دانش نواز کو ایک رضا کار کے طور پر استعمال کیا ، کہا کہ سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی بجائے اپنا پیٹ دوسرے کے پیٹ سے تین بار ٹکرایا جائے اس طرح کووڈ کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عید ملی جا سکتی ہے ۔عامر لیاقت حسین کے اس عمل پر بہت سے لوگ ہنسے مگر بہت سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا کیونکہ وہ ایک ایم این اے ہیں اور ان سے بہتر کی توقع تھی ۔

Comments are closed.