ڈاکٹر عامر لیاقت کا تحریک انصاف کے کارپردازوں کے لیے خصوصی پیغام ،

لاہور (ویب ڈیسک) نامور سیاستدان اور کالم نگار ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔وچتا ہوں کہ کن باتوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں ہم لوگ ! وزیر ، وزیرکا دشمن بنا پھر رہا ہے، محکمے بدل جاتے ہیں مگر حلف پرانے ہی رہتے ہیں ، دلوں میں کدورتیں

اور عداوتوں سے بھرے پُرے یہ ناتجربہ کار صرف اچھل کود سے کھیت کا نقصان کرنے پر تُلے بیٹھے ہیں، بات کرنے کا سلیقہ ہے نہ امیدوں کو پنپنے کا ڈھنگ ، آہستہ آہستہ ہم سب کچھ ہارتے جا رہے ہیں، امید ، یقین ، بھروسا، اعتماد یہاں تک کہ اپنی نشستیں… نشست جیت کر نشست لگانا، نشست کی حفاظت کی شرط ہوتی ہے مگر یہاں تو ہم چند ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر متکبرانہ اندازمیں نشست چھوڑ کر ہواؤں کا رخ ہی موڑ دیتے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ فیصلوں سے پہلے مشورے کہاں ہوتے ہیں؟ ’’ وشاور ھم فی الامر‘‘ کا حکم قرآن میں سنا ہے لیکن یہاں مشورے دینے والے جب نص قرآنی سے ہی نا بَلَد ہوں تو بلدِقریںمیں بلندی کے بجائے، پستیاں راستہ خود بنا لیتی ہیں… ووٹ بیچنے والے عزتوں کے امین قراردیے جاچکے اور تلخ بولنے والے جماعت کے شر پسند…

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *