ڈاکٹر عامر لیاقت کا حیران کن فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) نامور سیاستدان اور مشہور اینکر ڈاکتر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی ہے۔انکی سابقہ بیوی نے اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی۔یاد رہے کہ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے

تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے اُن کو طلاق دیدی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میرے سابق شوہر عامر لیاقت مجھے طلاق دے چکے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ موقع ہے کہ میں آج اپنے تعلقات کے بارے میں وضاحت دے سکوں۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کی جانب سے طلاق میرے اور بچوں کے لیے صدمہ اور تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے کہنے پر یہ قدم اٹھایا ، تاہم یہ معاملہ میں اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتی ہوں۔یاد رہے کہ مشہور اینکر عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل طوبیٰ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس شرعی اقدام پر ان کی سابق اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طوبیٰ کو اس سارے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔عامر لیاقت کی صاحبزادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ میرے والد نے اپنے خاندان کا دل دکھایا ہے لیکن اس کے باوجود میں آپ کیلئے اور اس کیلئے جس نے ہمارا گھر برباد کیا دعا گو ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *