ڈاکٹر عامر لیاقت کی وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور اہم وزیر کو وارننگ

کراچی (ویب ڈیسک) اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو خبردار کردیا اور کہا کہ بہتر ہے کہ خاموش رہیں۔ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ” فواد چودھری صاحب میرے

معاملات سے فاصلہ رکھیں، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں”۔انہوں نے پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان ، فواد چودھری کو ٹیگ بھی کیا۔ عامر لیاقت حسین کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے اور ایک صاحب نے سوال اٹھایا کہ ” بھائی آپ باقاعدہ ایکٹنگ شروع کیوں نہیں کرتے ؟ ہر چھے مہینے بعد پھپھے کُٹن ساس یا بہو کی طرح روٹھ کہ بیٹھ جانا وہ بھی اس وجہ سے کہ گھر والوں کی توجہ میری طرف ہو، چھوڑنا ہے چھوڑ کہ جاؤ، الیکشن لڑو ، آٹے چینی کا بھاؤ پتا چل جائے گا”۔ایک اور صاحب نے لکھا کہ ” آپ قومی اسمبلی کے لالچ میں الیکشن سے چند دن قبل تحریک انصاف سے جڑے جبکہ فواد چوہدری صاحب نے عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی ہے، اس لیے آپ یہ نا سمجھنا کہ تحریک انصاف کے سپورٹر آپکی حمایت کریں گے”۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ “کچھ بے روزگار ایک ہاتھ میں CV اور دوسرے ہاتھ میں بھونپو لے کر کھڑے ہیں کہ شائد انھیں نوکری مل جائے، حسرتیں پوری نہیں ہونی اور مایوسیاں ان کا مقدر ہیں” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ اس معاملہ میں کچھ نہیں بولوں گا کیونکہ اگر بولوں گا تو ملکی سیاست میں ہلچل مچے گی ۔

Comments are closed.