ڈاکٹر عبدالقدیر خان پہلی بار حقائق کے ساتھ میدان میں آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور مضمون نگار ڈٖاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ قول و فعل میں فرق کو منافقت کہا جاتا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں لعنت بھیجی ہے جس پر اللہ تعالیٰ لعنت بھیج دے اس کا مقام جہنم ہے اور جہنم کا عذاب بہت

سخت اور تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوں کے منہ، آنکھیں، ہاتھ، ناک، کان ان کے گناہوں کی گواہی دینگے۔اسی طرح ایک جھوٹی، غلط حرکت یوٹیوب پر جاری ہے کہ ایک جاہل مطلق لوہار نے مجھے اور میرے اعلیٰ تعلیم یافتہ Ph.Dپاس سائنسدانوں کو ایٹم بنانا سکھایا۔ ان جاہلوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ اگر یہ لوہار ایسے ہنرمند تھے تو پھر میرے آنے اور اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کا انتظار کیوں کیا؟ اگر اتنے ہنرمند تھے تو دوچار مفید ہتھیار بنا دیتے تاکہ 1965 اور 1971 میں ہزیمت کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔ جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ نے بڑی سخت لعنت بھیجی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *