ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال :

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے ، ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین

سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی گئی ۔ بتایا جارہا ہےکہمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کام نہ کرنا بنی خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا فعال نہ ہونا ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پچھلے دنوں وبائی مرض ہوا تھا اور علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا تھا ۔ڈاکٹروں نے اہلخانہ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ ان کے پھیپھڑے درست کام نہیں کررہے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گذشتہ رات ہی پھیپھڑوں میں تکلیف کی وجہ سے طبعیت بگڑگئی تھی ۔

Comments are closed.