ڈاکٹر فیصل سلطان نے تفصیلات بتا دیں

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے اور حکومت کی حاصل کردہ ویکسین پورے ملک میں مفت فراہم کی جائے گی۔اسلام آباد میں صوبائی حکومتوں کے نمائندگان اور وزرا کے ساتھ اجلاس کے

بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ روزانہ ڈھائی سے 3 ہزار لوگ اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں اور مثبت ٹیسٹ کی مثبت شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان ہے بلکہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران19 فیصد کے قریب رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اس کا اثر ہمارے صحت کے نظام پر بھی نظر آرہا ہے خاص طور پر بڑے اور گنجان آباد شہروں میں زیادہ دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ دباؤ سے بڑھ کر جو جانی نقصان ہو رہا ہے وہ بھی ہر روز کی اموات سے واضح ہو رہا ہے۔

Comments are closed.