ڈسکہ ضمنی انتخاب : پہلا نتیجہ موصول

ڈسکہ (ویب ڈیسک) این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہا، تاہم اب پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کا گنتی کا عمل جاری ہے ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے،

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولنگ اسٹیشن 114 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی 438 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار 388 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 75 ڈسکہ کے 360 پولنگ اسٹیشنز پر خوب گہما گہمی نظر آئی، لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حقِ رائے دہی استعمال کیا، کہیں بزرگ شہری ووٹ ڈالنے کے لیے سہارا لے کر پہنچے تو کہیں معذوری کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا۔ حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ پولنگ کے لیے کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *