ڈونلڈ ٹرمپ راہ راست پر آگئے ، اچانک بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اقتدار نئے صدر کو منظم طور پر منتقل کرتے ہوئے وائٹ ہاوس سے رخصت ہو جائیں گے۔امریکی کانگریس نے آج جوبائیڈن کی صدارتی انتخاب میں جیت کی توثیق

کر دی ہے جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ صدارتی الیکشن میں نتائج کو چرایا گیا ، جمہوریت کو پنپنے نہ دیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس متنازع بیان پر ان کا ٹویٹر اکاونٹ 12گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔

Comments are closed.