ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت پاک فوج کے تین اعلیٰ افسران کے تبادلے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔تازہ ترین خبروں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.