کابل ائیرپورٹ پر اب بھی امریکیوں کی موجودگی کا انکشاف

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے تالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان تالبان کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بننے والی نئی حکومت کی کوشش ہوگی کہ امریکا کے

ساتھ اچھے تعلقات رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہیں گے، تاہم امریکا سے سفارتی و معاشی تعلقات برابری کی بنیاد پر استوار کیئے جائیں گے۔بلال کریمی نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کے اکثر حصوں پر تالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ایئر پورٹ کے ملٹری حصے کے 3 اہم مقامات سے امریکی جا چکے ہیں۔ترجمان تالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے ملٹری حصے کے یہ 3 اہم مقامات اب تالبان کے کنٹرول میں ہیں، جبکہ ایئر پورٹ کے اب صرف کچھ حصے میں امریکی موجود ہیں۔

Comments are closed.