کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی منظوری دے دی ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کوملک بھرمیں کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اورصوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *