کابینہ کا اجلاس اور تنخواہوں میں اضافہ ۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ نے احتجاجی وفاقی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا،وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی،

صوبائی ملازمین کے معاملات صوبے دیکھیں گے ،گزشتہ روز شیخ رشید اور پرویز خٹک نے ملازمین سے مذاکرات کئے تھے ۔اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق بھی گفتگوہوئی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں اوپن بیلٹ پر انتخابات ہوں ،میں چاہتا ہوں ووٹ پر قیمت نہ لگے ۔

Comments are closed.