کاجل نے بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پہلی ملاقات میں اجے انہیں بالکل پسند نہیں آئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 اگست کو 47 ویں سالگرہ منانے والی کاجول کی اجے سے ملاقات 1995میں فلم ʼہلچل کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ کاجول نے ایک انٹرویو میں بتایا

کہ ملاقات سے10منٹ پہلے میں نے اجے کو دیکھتے ہی برا بھلا کہا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوٹ کیلئے تیار تھی، میں نے پوچھا میرا ہیرو کہاں ہے؟ کسی نے اجے کی طرف اشارہ کیا جو ایک کونے میں بیٹھا ہوا تھا، میں نے اسے دیکھتے ہی برا بھلا کہنا شروع کردیا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں اس وقت کہہ رہی تھی کہ یہ لڑکا کون ہے؟ اس کی شخصیت کس قسم کی ہے؟ کیونکہ اجے سب سے الگ تھلگ بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا۔ کاجول نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہماری دوستی کا آغاز ہوگیا، ہم سیٹ پر بات چیت کیا کرتے تھے، اس وقت میں کسی کو ڈیٹ کررہی تھی اور اپنے بوائے فرینڈ کی شکایات اجے سے کیا کرتی تھی مگر بعد ازاں ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگنے لگا، ہم میں سے کسی نے باقاعدہ ایک دوسرے کو پروپوز نہیں کیا تھا کیونکہ یہ کافی لازمی بات تھی کہ ہم نے شادی کرنی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی اجے اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔

Comments are closed.