کانسٹیبل باپ ، ڈی ایس پی بیٹی ۔۔۔۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا میں ایک تقریب کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نے اپنی افسر بیٹی کی آمد پر سیلوٹ کر کے اس کا استقبال کیا، اہلکار کے اس انداز نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پریش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے

والے پولیس اہلکار شیام سندر کے اپنی بیٹی ڈی ایس پی جیسی پرشانتی کو سیلوٹ مارتے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شیام سندر کی صاحبزادی جیسی پرشانتی بطور ڈی ایس پی ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں اُن کے والد ڈیوٹی پر مامور تھے۔شانتی کے پہنچتے ہی والد نے پولیس ضابطہ اخلاق کے تحت بیٹی کو سیلوٹ مارا، فوٹو گرافر نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے محکمے کو دیا۔

Comments are closed.