کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  سال 2019 میں اپنی تقریر پر کیے گئے طنز کا جواب دے دیا۔سال 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹا تھنبرگ کا مذاق اڑایا تھا  اب گریٹا نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے

ٹرمپ کو اُن کے ہی الفاظ سے اُنہیں کرارا جواب دیا ہے۔گریٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس سے روانگی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ترمیم کے ساتھ وہی الفاظ استعمال کیے جو ٹرمپ نے اُن کے لیے سال 2019 میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیے تھے۔گریٹا نے ٹرمپ کی مدتِ صدارت ختم ہونے اور وائٹ ہاؤس چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پُرجوش معمر شخص روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘ یاد رہے کہ  2019  میں گریٹا نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام میں شرکت کی تھی اور امریکا سمیت دنیا بھر کی ماحولیاتی پالیسیوں پر ایک جاندار تقریر کی تھی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔گریٹا کی تقریر کے ردعمل میں ٹرمپ نے طنزیہ ٹوئٹ کیا تھا کہ ’اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پُرجوش نوجوان لڑکی روشن اور شاندار مستقبل کی منتظر ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

Comments are closed.