کترینہ کیف اور انکے ہونیوالے شوہر کی عمر اور ذاتی دولت میں کتنا فرق ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں،اداکارہ صرف عمر ہی نہیں بلکہ آمدنی، جائیداد، گاڑی سمیت دیگر کئی چیزوں میں وکی کوشل سے آگے ہیں۔کترینہ 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے،

اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ یہی نہیں کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ کیف کے پاس 4 مہنگی کاریں ہیں جن میں لینڈ روور، رینج روور، ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے،Audi Q7 کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، مرسڈیز ML 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے اور Audi Q5کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔جبکہ وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز GLC کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ہے، Volkswagen Tiguan کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے اور BMW X5 کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔کترینہ کیف ممبئی میں 2مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45کروڑ روپے بھارتی ہے۔رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7کروڑ روپے بھارتی ہے۔وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔

Comments are closed.