کراچی سے افسوسناک خبر

کراچی (ویب ڈٰسک) کراچی کے علاقے کلفٹن میں خاتون کے گیٹ اپ میں جان بحق حالت میں ملنے والے شخص کا معاملہ ، مذکورہ شخص کے طبی طور پر انتقال کرنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ انتقال کے بعد اسکے جسم کو چوہے کاٹتے رہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے

مطابق جس کمرے سے شخص جان بحق حالت میں ملا وہاں پر چوہے بکثرت دیکھے گئے ہیں۔زبیر نذیر شیخ کے مطابق اپر گزری کا رہائشی 45 سالہ علی زمان بیوی بچوں والا ہے جس کی موت کے بعد اس کا بیٹا تھانے پہنچا ہے اور معائنہ کے بعد اسی کے سپرد کی جا رہی ہے۔متوفی کے بیٹے کے مطابق ان کے ابو نے دو روز قبل بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس کے بعد وہ رابطے میں نہیں تھے۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علی زمان خواجہ سرا کے بھیس میں کام کرکے گزر بسر کرتا تھا۔پولیس سرجن ڈاکٹر حامد جیلانی کے مطابق معائنہ کے دوران ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے ناخنوں پر نیل پالش لگی ہوئی تھی جبکہ متوفی نے لپ سٹک بھی لگا رکھی تھی۔زبیر نذیر شیخ کے مطابق موت طبعی لگتی ہے، مزید صورتحال معائنہ کے بعد سامنے آ سکتی ہے۔

Comments are closed.