کراچی میں آسمان سے لوہے کے ٹکڑے گرنے کا معمہ حل ،

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے شیر شاہ کے قریب آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گرنے سے شہریوں میں خوف کی لہر پیدا ہوئی تھی تاہم اب یہ معمہ حل ہو گیاہے ، لوہے کے یہ ٹکڑے قریبی فیکٹری کابوئلر پھٹنے سے اڑتے ہوئے یہاں آن گرے تھے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی ،

سائٹ ایریا ، اور میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے پراسرار طور پر بھاری چیزیں گری جس سے تین گھروں کی چھتوں میں سوراخ ہو گئے ہیں جبکہ قبرستان میں قبروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بھاری اور آہنی چیزیں زمین میں دھنس گئی ۔ شہری اس حوالے سے کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے اہم اب پولیس نے معمہ حل کر لیاہے ، پولیس کا کہناہے کہ ہارون آباد میں فیکٹری کا گزشتہ روزبوائلر نصب کیا جارہا تھا جو کہ پھٹ گیا ، بوائلرکے کچھ حصے ہوا میں اڑ کر ان علاقوں میں آ گرے تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہواہے ۔پولیس کا کہناتھا کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *