کراچی میں کل پیش آنے والے انوکھا واقعہ

کراچی ( ویب ڈیسک ) ناراض نوجوان کو گھر والوں کی جانب سے پکڑ کر گاڑی میں بٹھانے پر شہریوں نے واردات سمجھ کر پولیس کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق سکھر کا رہائشی 17 سالہ نوجوان سمیع اللہ فیس بک پر ایک لڑکی سے دوستی کے بعد گھر والوں کو بغیر بتائے کراچی

آگیا جس پر اس کے گھر والے اسے ڈھونڈتے ہوئے کراچی پہنچے ،ہفتہ کی سہ پہر وہ طارق روڈ پہنچے جہاں سمیع اللہ کو دیکھ کر انہوں نے اسے پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا،قریب موجود شہری سمجھے کہ نوجوان کو لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے،شہریوں نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر شور مچادیا اور فوری طورپر فیروز آباد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کے درمیان سے گاڑی اور اس میں سوار تمام افراد کو پکڑ کر تھانے منتقل کیا جہاں پولیس کو اصل صورت حال کا علم ہوا،پولیس کے مطابق لڑکی ہجوم کے درمیان سے فرار ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.