کراچی کی ایک عدالت نے انہیں اور اہلیہ کو کس کیس میں طلب کر لیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک)لیجنڈ اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازع مزید الجھ گیا ،اداکار کی تیسری بیوی سے جائیداد خریدنے والے عدالت سے رجو ع کرلیاجس کے بعد جائیداد منتقلی کا عمل رک گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیاجبکہ میں نے زرین غزل سے فلیٹ چار کروڑ50لاکھ روپے میں خرید ا، عدالت کے حکم امنتاعی کی وجہ سے منتقلی کا عمل رکا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکم امنتاعی ختم کردے جبکہ عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امنتاعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔عدالت نے عمر شریف ، زرین غزل ، سب رجسڑار اور سندھ حکومت ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21نومبر کو جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.