کرتوت کسے کہتے ہیں ؟

فیصل آباد(ویب ڈیسک) پولیس نے غلط کاری کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج

کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر غلط کاری کا جھوٹا مقدمہ درج کرویا اور بعد میں اس سے پانچ لاکھ روپے لینے کے لیے اسے پریشرائز کرتی رہی۔ جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں شرمناک فعل کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

Comments are closed.