کرکٹر فخر زمان کو پاکستان نیوی میں بڑے رینک کا افسر بنا دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ کی جانب سے لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران سمیت

سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا، فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا، فخر زمان نے 2007میں بطور سیلر پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب سے خطاب کرتے امیر البحر نے فخر زمان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی رہے گی۔

Comments are closed.