کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر کے باہر پولیس تعینات

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کچھ ہندوؤں کی جانب سے دی جانے والی وارننگز کے بعد بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ان دنوں سیف علی خان گھر پر موجود نہیں ہیں تاہم اداکارہ کرینہ کپور گھر پر ہی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور ہندو تنظیموں کی جانب سے وارننگز کا سلسلہ جاری ہے۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر فوری طور پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے

Comments are closed.